اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئین شکنی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، سابق وزیر اعظم عمران خان ، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، دپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے ۔