آئی ایم ایف وفد مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا وزارت خزانہ نے اعلامیہ جار ی کر دیا

Must read


آئی ایم ایف وفد مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جار ی …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی وفد اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )حکام کے درمیان مذاکرات پر وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  چیف مشن ناتھن پورٹرکی قیادت میں آئی ایم ایف وفد مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔دوہ پاکستان کے دوران آئی ایم ایف وفدحکومت کی اعلان کردہ پٹرول، بجلی سبسڈی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کر ے گا۔

اعلامیے کے مطابق  پاکستانی وزرات خزانہ کے وفد کی امریکہ میں  آئی ایم ایف حکام کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔ پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،  وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور گورنر سٹیٹ بینک سمیت  دیگر حکام شامل تھے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ملاقاتوں  میں عالمی تیل کی قیمتوں اور مالیاتی نظم وضبط لانے کیلئے حکومتی کوششوں کو بھی بیان کیا گیا ۔جاری پروگرام ، قرضوں اور منصوبوں کی پیشرفت کیساتھ ساتھ مزید امداد کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ، نائب صدر ودیگر عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوئی۔ 

مزید :

قومیبزنساہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article