آئی ایم ایف پاکستان کو کتنی رقم فراہم کرنے جا رہا ہے مفتاح اسماعیل نے واضح کر دیا

Must read



آئی ایم ایف پاکستان کو کتنی رقم فراہم کرنے جا رہا ہے ، مفتاح اسماعیل نے واضح …

 واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کیساتھ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں ،معاہدے کے تحت ایک ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم، ساتھی وزراء، سیکرٹریز اور فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا  پاکستان کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانس سکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی، کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو  رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article