اتحادی حکومت نے آئینی مدت پوری کرنے اورمشکل فیصلے کرنے کی ٹھان لی

Must read



اتحادی حکومت نے آئینی مدت پوری کرنے اورمشکل فیصلے کرنے کی ٹھان لی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق گزشتہ رات اتحادی رہنماوں کے رابطوں میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کیے جائیں اور اپنی آئینی مدت پوری کی جائے اس لیے موجودہ حکومت 17اگست 2023تک موجود رہے گی اور اس کے بعد نئے الیکشن کا اعلان کیا جائیگا۔

 رپورٹ کے مطابق اتحادی پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جلد الیکشن کی طرف نہیں جائیں گے اور معاشی بہتری کیلئے سخت فیصلے آئندہ چند دنوں میں لیے جائیں گے ،واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل دوحہ روانہ ہو چکے ہیں اور وہاں انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومیBreaking News





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article