اسرائیلی صدر کی پاکستانیوں سے ملاقات کی تصدیق پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا موقف آگیا

Must read



اسرائیلی صدر کی پاکستانیوں سے ملاقات کی تصدیق پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا …

جنیوا (ویب ڈیسک) اسرائیل کے صدر  اسحاق ہرزوگ کی  پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا ردعمل بھی آگیا۔

انہوں نے لکھا کہ “پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے ملاقات نہیں کی-اس وفد کے شرکاء  پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی۔ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں”۔

یادرہے کہ  عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا تھا  کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکہ میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے جو خطے کے دیگر ممبران کےساتھ آئے تھے۔ اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ  ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article