اسلام آباد آئیں جو پلان ہمارے لیے بنایا تھا اب تمہارے خلاف استعمال ہوگا رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دے دی

Must read


“اسلام آباد آئیں، جو پلان ہمارے لیے بنایا تھا اب تمہارے خلاف استعمال ہوگا” …

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ   یہ الیکشن کا سال ہے،  جلسے جلوسوں کااچھی طرح تدارک کریں گے،  عمران خان اسلام آباد آئیں اچھی طرح استقبال کریں گے،  انہوں نے جو پلان ہمارے لیے بنایا تھا اب ان کیلئےاستعمال ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ   نااہل اورنالائق ٹولہ ملک پرمسلط تھا جس نے ہرچیز خراب کی،  نااہل ٹولےکوہٹانا بہت ضروری تھا، پی ٹی آئی کے  منحرف ارکان کو کوئی آفر نہیں دی،  ہم نے اتحادیوں کی مدد سے ان کی حکومت کو گرایا،  اتحادیوں کےووٹ سے ہی شہباز شریف وزیر اعظم بنے۔

انہوں نے کہا کہ  سابق سفیراسد مجید کی ڈونلڈلوکےساتھ ملاقات ہوئی،  ڈونلڈ لو نے کوئی چیزاسدمجیدکونہیں دی،  ایجنسیوں کےسربراہوں نے کہا کوئی سازش نہیں ہوئی،  عمران خان نوجوانوں کوگمراہ کررہےہیں، ان کے پاس سوشل میڈیا کے سوا کچھ نہیں ہے، اگر سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے پر حکومتیں چلتیں تو یہ اپنی حکومت بھی چلالیتے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ   گزشتہ دورمیں جھوٹےمقدمات بنائےگئے، ان کے خلاف مقدمے کے احکامات وزیر اعظم ہاؤس سے دیے گئے۔ مریم نوازپر بھی جھوٹا مقدمہ بنایاگیا،  شہزاداکبرروزانہ پریس کانفرنس میں جعلی کاغذلہراتےتھے،  برطانوی ایجنسی نےشہبازشریف اور فیملی کو کلیئر قراردیا،   گزشتہ دورمیں مخالفین کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا،  ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا جھوٹا وعدہ کیاگیا،  یہ لوگ کہتےتھےمہنگائی ہوتو وزیراعظم کرپٹ ہوتاہے،  پی ٹی آئی حکومت میں تاریخی مہنگائی تھی،  ادویات سکینڈل کاکوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا،  ان کےدورمیں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لگایاگیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article