اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے  پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

Must read



اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے،  پی ٹی آئی نے سپریم …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں  پر امن احتجاج اور اجتماع کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی  کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جانب سے دائر کردہ آئنی درخواست میں وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے ،  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ  عدالت پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج اور اجتماع کی اجازت کا حکم دے، احتججا کے شرکاء کے راستے میں  ملک بھر میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں ۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت حکم دے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کو گرفتار یا تشدد نہ کیا جائے ، نہ ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے سمیت ہراساں کرنے کے دیگر اقدام کئے جائیں ۔ درخواست میں دھرنے مین شرکت کرنےوالوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

 خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد میں  دھرنے کی کال دی گئی تھی جس کو روکنے کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ حکومت نے  شہروں میں رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں ،  پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ بعد ازاں عمران خان نے اسلام آباد پہنچ کر  دھرنا نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیڈ لائن دی تھی کہ اگر چھ روز میں انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے ۔

  

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article