اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج جاری رہے جبکہ اسلام آباد میں ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینر ز لگا کر سیل کردئیے گئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر تحریک انصاف ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کر رہی ہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن دفاترکےباہرملک بھرمیں صرف ٹوکن احتجاج ہے، بیوقوف حکومت پوراملک ہی بندکرکےبیٹھ گئی ہے، انہوں نے اسلام آباد کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے ، یہ بوکھلاہٹ کی علامت ہے،باقاعدہ تحریک شروع کریں گےتوان کاکیابنےگا؟۔