اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم 

Must read


اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں  وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نےوزیر اعظم کو حنیف عباسی کی تقرری پر نظر ثانی کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حنیف عباسی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر  سماعت ہوئی ، شیخ رشید احمد عدالت پہنچے  جہاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے  ریمارکس دیے کہ آپ اور آپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کا عدالت پر اعتماد ہے ؟، اگرآپ کوعدالتوں پراعتمادنہیں توہم کیس کسی دوسری عدالت بھیج دیتےہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آپ عمران خان سےبھی پوچھ لیں اگرانہیں اعتمادنہیں توہم نہیں سنتے، بہت اہم اوربڑےکیسزعدالت میں زیرسماعت ہیں،عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے عدالتیں رات کو کیوں کھلیں ،سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالت کسی کے کہنے پر کھلی ہے ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ  انصاف ہونابھی چاہئے اور نظر بھی  آناچاہیے۔  دوران سماعت شیخ رشید احمد نے عدالت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ، وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور حنیف عباسی کو نوٹسز جاری کئے گئے ۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیاسلام آباد





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article