پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس بار اگر عمران خان نے کال دی تو آزادی مارچ میں خیبرپختونخوا کی فورس کو استعمال کریں گے ۔
پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے کلاف 302 کا مقدمہ درج کرائیں گے ، وزیر اعظم ہمیں گندم دینے کیلئے اپنے کپڑے بیچنے کا کہتے ہیں مگر ان کے کپڑے کوئی لینے کو تیار نہں ، کے پی کا حق ہم چھین کر رہیں گے ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ امپورٹ حکومت نے جو کیا ان سے ضرور بدلہ لیں گے ، میں ان کے خلاف سپریم کورٹ میں جارہا ہوں کیس فائل کرونگا ۔