اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی مزید ریکارڈ دینے کے استدعا مسترد کر دی گئی ۔
الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے مزید ریکارڈ جمع کرانے کی درخواست دی گئی تھی جس کی مخالفت منحرف اراکین نے کی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا،الیکشن کمیشن فیصلے کی کاپی فراہم کرے،ہماری نظر میں یہ کیس متنازعہ ہوچکا ہے۔