الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے  25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

Must read



الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے  25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق   چیف الیکشن کمشنر نے منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دیدی  جس کے بعد  25 منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔  الیکشن کمیشن نے 20 مئی کو منحرف ارکان کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا۔

 پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنایاتھا ، الیکشن کمیشن کے ارکان نے فیصلہ اتفاق رائے سے  کیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا،پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کا مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرنا ثابت ہو ا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد ،پی پی 83خوشاب سےملک غلام رسول ،پی پی90بھکرسے سعیداکبرخان نوانی ، پی پی97فیصل آبادسے محمد اجمل ،پی پی125جھنگ سے فیصل حیات جبوانہ ، پی پی127جھنگ سے مہر محمد اسلم ،پی پی140شیخوپورہ سے میاں خالد محمود ،پی پی158لاہور سے عبدالعلیم خان ،پی پی202ساہیوال سےملک نعمان لنگڑیال ،پی پی217 ملتان 7 سےمحمد سلمان نعیم ، پی پی224لودھراں سے زوار حسین وڑائچ ،پی پی237بہاولنگر سےفداحسین ، پی پی288 ڈی جی خان 2 سےمحسن عطاخان کھوسہ  و دیگر ڈی سیٹ ہو ئے ۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے  25 ارکان نے اپنے وزیر اعلیٰ کے نامزد امید وار کی بجائے حمزہ  شہباز کو ووٹ ڈالا  تھا  ۔  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس بھجوایا تھا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  منحرف ہونے والے  25 ارکان میں سے  13 کا تعلق ترین گروپ ، 5 کا علیم گروپ ، 3 کا اسد کھوکھر گروپ  سے ہے جبکہ 4ارکان نے براہ راست ڈیل کر کے  حمزہ شہباز کو ووٹ دیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article