الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 اراکین کو نااہل قرار دینے کے ریفرنسز کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

Must read


الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 اراکین کو نااہل قرار دینے کے ریفرنسز کا تہلکہ …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے20 اراکین کو نااہل قرار دینے کا ریفرنس مستر دکر دیاہے۔الیکشن کمیشن  کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر آج صبح فیصلہ محٖفوظ کیا گیا تھا جوکہ اب سنا دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق 

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی  کے خلاف نا اہلی ریفرنسز  پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ،  منحرف رکن نور عالم کے وکیل نے دلائل دیے کہ  نور عالم خان اب بھی پارٹی کا حصہ ہیں ،  انہوں نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہیں ۔

 نور عالم خان  کے وکیل نے دلائل دیے کہ   نور عالم خان ںے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ وہ  پارٹی چھوڑ رہے ہیں ،  19 مارچ کو انہیں  شوکازنوٹس موصول ہوا جس کا 22 مارچ کوجواب دیا گیا ،  نورعالم نےپارٹی کےکچھ فیصلوں سےاختلاف کیاجوجمہوریت کاحصہ ہے،    پارٹی چیئرمین نےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی جس پر  3 اپریل کونورعالم خان نےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔

ممبر الیکشن کمیشن ناصر درانی نے استفسار کیا کہ  پی ٹی آئی کاآئین اس حوالےسےکیاکہتاہے؟ آرٹیکل 63 ون اےکیاکہتاہے؟۔ وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ  نورعالم خان نےکسی اورپارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کی، تاثردیاگیانورعالم خان نےپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ۔

ممبر ناصر درانی نے  پوچھا کہ  کیانورعالم نےتحریک عدم اعتمادکےدن ووٹ کاسٹ کیا؟،  نورعالم خان نےتحریک عدم اعتمادپرووٹ کاسٹ نہیں کیا، ووٹنگ سےپہلےنورعالم خان کومنحرف قراردےدیاگیا، نورعالم خان پرآرٹیکل 63 ون اےکااطلاق نہیں ہوتا۔

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج  سنایا جائے گا۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article