الیکشن کمیشن پی ٹی آئی نے منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف ریفرنس میں جواب الجواب جمع کر ادیا

Must read



الیکشن کمیشن ، پی ٹی آئی نے منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف ریفرنس میں جواب الجواب …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف  نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس میں جواب الجواب جمع کر ادیا ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں  منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس میں  پاکستان تحریک انصاف نے جواب الجواب جمع کر ادیا ، جواب الجواب کی کاپیاں منحرف ارکان کے وکلاء کو فراہم کر دی گئیں ۔  منحرف ارکان کے وکیل نے کہا کہ  جواب الجواب میں کئی ایسی دستاویزات ہیں جوکیس کاحصہ نہیں،  اس موقع پرایسی دستاویزات جمع نہیں کرائی جاسکتیں۔چیف الیکشن کمشنر نے  کہا کہ  ہم نےآپ کااعتراض رجسٹرکرلیاہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ  پنجاب کےمنحرف ارکان کاکیس مختلف ہے،آرٹیکل 63 اےپرقانونی نکات اٹھاؤں گا، آرٹیکل 63 اےسپریم کورٹ میں بھی زیربحث ہے،  آرٹیکل 63 اےکےتحت انحراف کےسنگین نتائج ہیں، ووٹ کاسٹ کرتےہی ارکان انحراف کےجرم کےمرتکب ہوئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ  انحراف کےبعدارکان کیخلاف پارٹی چیئرمین نےریفرنسزبھجوائے، پارٹی چیئرمین منحرف رکن کومعاف کرسکتاہےیاکارروائی کیلئےریفرنس بھجواسکتاہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article