امریکہ میں پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس 1 ماہ سے بغیر قونصل جنرل کے کام کر رہا ہے

Must read


امریکہ میں پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس 1 ماہ سے بغیر قونصل جنرل کے کام کر رہا …

نیویارک  (طاہر محمود چوہدری سے)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں قائم  پاکستان قونصلیٹ گزشتہ 1 ماہ سے بغیر قونصل جنرل  کے کام کر رہا ہے. سابق قونصل جنرل عبدالجبار میمن کے گزشتہ ماہ انتقال کے بعد سے قونصل جنرل کی سیٹ اب تک خالی چلی آ رہی ہے. اس وقت قائم مقام قونصل جنرل کا چارج ڈپٹی قونصل جنرل شاہراس عاصم کے پاس ہے.

پاکستان قونصلیٹ لاس اینجلس وسیع وعریض ریاست کیلیفورنیا سمیت11 امریکی ریاستوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنی سروسز فراہم کرتا ہے. کیلیفورنیا میں مقیم  کمیونٹی کی متعدد شخصیات نے پاکستان  کے اہم قونصلیٹ  لاس اینجلس میں ایک فل ٹائم قونصل جنرل کی سیٹ کو خالی رکھنا سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے. انہوں نے حکومت پاکستان سے لاس اینجلس میں جلد ایک فل ٹائم قونصل جنرل کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے.

واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان سفارت خانہ واشنگٹن، ڈی سی  اور پاکستان یو این مشن نیویارک کے علاوہ 4 پاکستان قونصلیٹ  باقاعدہ کام کرتے ہیں. جن لاس اینجلس، نیویارک، شکاگو اور ہوسٹن شامل ہیں جبکہ پاکستان قونصلیٹ بوسٹن میں مسٹر بیری ڈی. ہیفمان بطور آنریری قونصل جنرل تعینات ہیں.

مزید :

اہم خبریںبین الاقوامی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article