امریکہ نے پاکستانی معیشت کی تعمیر نو کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کر دی

Must read



امریکہ نے پاکستانی معیشت کی تعمیر نو کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کر دی

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر خارجہ بلاول بھٹو گزشتہ روز امریکہ پہنچے جہاں ان کی ملاقات امریکی سیکرٹری سٹیٹ انٹونی بلنکن سے ہوئی  جہاں   سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق   پاکستان  کو معیشت کی تعمیر نو  کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مقامی اخبار “ڈان نیوز ” کے مطابق ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ امریکہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری ، تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دو طرفہ طور پر کام جاری رکھے گا۔  پاکستان کے ساتھ جاری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مذاکرات کا بھی خیر مقدم  کرتے ہیں ۔

“ڈان نیوز” کے مطابق  واشنگٹن میں آئی ایم ایف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ا ور آئی ایم ایف  ایک توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1 ارب ڈالر کی قسط  کے اجراء کے معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے آج دوبارہ مذاکرات شروع کرینگے ۔

مزید :

اہم خبریںبزنس





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article