اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت صرف 3 ووٹوں پر کھڑی ہے ، اگر اختر مینگل اعتماد کا ووٹ نہیں دیتے تو حکومت فارغ ہو جائے گی ۔
فواد چودھری نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر مملکت کسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں ، ایسے میں حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا اور موجودہ حکومت 3 ووٹوں پر کھڑی ہے ۔