ان کا سارا ٹبر باہر صرف ریڈیو آکاش وانی کو پاکستان میں چھوڑا ہوا ہے

Must read



“ان کا سارا ٹبر باہر، صرف ریڈیو آکاش وانی کو پاکستان میں چھوڑا ہوا ہے”

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 150 روپے سے کم ہونی چاہئیں، آئی ایم ایف نےہم پربھی زورلگایاکہ قیمتیں بڑھاؤ لیکن ہم نےاس لیے قیمتیں نہیں بڑھائیں کیونکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، ان لوگوں کا سارا ٹبر باہر ہے صرف ایک ریڈیو آکاش وانی کو پاکستان میں چھوڑا ہوا ہے، ریڈیو آکاش وانی کی خاصیت یہ ہےکہ وہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا ۔

چک جھمرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا “شہبازشریف نے پہلے 130 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھا دی اور اب 30 روپےکم کر دی، شہبازشریف ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے عوام پر بڑا احسان کر دیا۔” (نوٹ: وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت ساڑھے 18 روپے، ڈیزل کی قیمت 40.54 روپے کم کی ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی جو قیمتیں ہیں ان کے حساب سے ڈیزل 150 اور پٹرول 144 روپے سے کم ہونا چاہیے۔ آئی ایم ایف نے ان پر بھی دباؤ ڈالا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھاؤ لیکن انہوں نے قیمتیں اس لیے نہیں بڑھائیں کیونکہ ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،  ان لوگوں کا سارا ٹبر باہر ہے صرف ایک ریڈیو آکاش وانی کو پاکستان میں چھوڑا ہوا ہے ریڈیوآکاش وانی کی خاصیت یہ ہےکہ وہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا، لندن کےمہنگےعلاقےمیں یہ رہتےہیں آج تک نہیں بتاسکےپیسہ کہاں سے آیا۔

انہوں نے کہا کہ ان چوروں نے آتے ساتھ ہی نیب قانون ختم کر کے 1100 ارب کا ڈاکہ ڈالا ، وہ  وعدہ کرتے ہیں  کہ  کسی صورت 1100 ارب روپے ان کو ہضم نہیں کرنےدیں گے۔سپریم کورٹ میں کیس چل رہاہے ، وہ قوم سے وعدہ کرتے ہیں  کہ  آخری گیندتک ان سے لڑتے رہیں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article