اگر فرح خان آفس ہولڈر نہیں تو مریم نواز کون سا آفس ہولڈر تھیں مریم اورنگزیب 

Must read


اگر فرح خان آفس ہولڈر نہیں تو مریم نواز کون سا آفس ہولڈر تھیں ، مریم اورنگزیب 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا آج عمران خان کہتے ہیں کہ فرح خان پر کیس کیوں بن رہے ہیں وہ کون سا پبلک آفس ہولڈر تھیں،  تو بتائیں کہ مریم نواز پر کیوں کیس چلے ، وہ کون سا پبلک آفس ہولڈر تھیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا ،  نواز شریف پر الزامات لگے  اور انکوائریاں ہوئیں ، تین بار وزیر اعظم کے منصب پر رہنے والے سے آخر میں اقامہ نکلا ، عمران خان صاحب ہم آپ کی طرح الزام تراشیاں نہیں کریں گے ۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ عمران خان کی احتجاج کی کال انہیں الٹا پڑے گی ، یہ جہاں جہاں سے گزریں گے عوام ان کا راستہ روکیں گے ، یہ جس جس دروازے سے نکلیں گے عوام اسے بند کر دیں گے کیوں کہ انہوں نے عوام کی معیشت بند کی تھی ۔  روزہ رسولﷺ کے اندر میرے ساتھ بد تمیزی کی گئی ،  ان کے لوگ میری طرف اشارے کر کے دوسروں کو اکساتے رہے ۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو لوگ آج سعودی عرب کی قید میں ہیں وہ عمران  خان کی بدولت ہیں ،  انہوں نے لندن سے اپنے افراد بھیج کر وہاں موجود پاکستانیوں کو اکسایا ،ان کے لوگ تو واقعے کے روز ہی واپس لندن فرار ہو گئے ، اب جو غریب وہاں پھنسے ہوئے ہیں  ان کی مصیبت کی وجہ صرف عمران خان ہے ۔ عمران خان کو تکلیف صرف شہباز شریف  سے ہے کہ اقتدار سنبھالے انہیں دو ہفتے ہی گزرے ہیں کہ دنیا بھرکے لیڈران انہیں مبارکبادیں دے رہے ہیں ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article