اگر واقعی خادمِ اعلیٰ ہو تو تیل واپس 150 پر لاؤ عمران خان کا شہباز شریف کو چیلنج

Must read



“اگر واقعی خادمِ اعلیٰ ہو تو تیل واپس 150 پر لاؤ” عمران خان کا شہباز شریف کو …

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جارہی تھیں لیکن انہوں  نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا، شہباز شریف اگر واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو آج ہی تیل کو واپس 150 روپے لیٹر پر لائیں۔

ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  وہ ڈھائی سال تک  آئی ایم ایف پروگرام میں تھےلیکن اس کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھائیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپرجارہی تھیں لیکن انہوں نے نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا،  ان کے  دور میں پاکستان سب سے سستا ملک تھا، انہوں نے  ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمت بھی پانچ  روپے کم کی تھی۔ انہوں نے  ہم نے نہ صرف قیمتیں نیچے رکھیں بلکہ  ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی، نوجوانوں کو سستے قرضے دیے، سستے گھروں کی سکیم شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت  عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ان کے  دور سے بھی کم ہوگئی ہے۔ اگر شہباز شریف  آپ واقعی خادم اعلیٰ ہیں  تو آج ہی تیل کو واپس 150 روپے لیٹر پر لائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم بھکاری بنا ہوا ہے کہ مجھے پیسے دے دیں اگر نواز، شہباز اور زرداری اپنا آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو کسی سے بھی مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،قوم چوروں کیخلاف کھڑی ہوگئی ہے، انشااللہ 17 جولائی کو ہم دیکھیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھاندلی سے نہیں جیت سکتے اس لیے دھاندلا کرینگے۔ انہوں نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ  آپ نے پولنگ سٹیشنز کا پہرہ دینا ہے، ہر پولنگ سٹیشن پر 10 دلیر نوجوانوں کو کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے خواتین سے بھی پولنگ سٹیشنز پر پہرہ دینے کی اپیل کی۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article