لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیشل کورٹ سنٹرل میں جاری منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سنٹرل میں رمضان شوگرمل اور آشیانہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیاکہ کیا ایف آئی اے کو ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ؟،جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری چاہیے ابھی ملزمان کا مزید کردار ثابت ہونا ہے۔