این آئی سی وی ڈی ٹاور جے پی ایم سی اور انڈرپاسز سے پانی نکال دیا گیا  وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ

Must read



  این آئی سی وی ڈی، ٹاور، جے پی ایم سی اور انڈرپاسز سے پانی نکال دیا گیا  …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کے حوالے سے جائزہ  اجلاس ہوا جس میں  بتایا گیا کہ  ٹاور، این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور انڈرپاسز سے پانی نکال دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “کے مطابق   اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ   کھارادر ،اللہ والا پارک، آئی آئی چندریگر روڈسمیت بعض جگہوں پر پانی ہے. اس موقع پر  وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے خود بھی اکیلے دورہ کیا ہے، جن علاقوں سے پانی نکل گیا ہے وہاں کیچڑ موجود ہے، کہیں سے بھی سویپر یا مزدور ہائر کرکے صفائی کریں، جن جگہوں پر نکاسیٔ آب کی لائنیں بند ہیں انہیں فوری کھلوائیں، سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ، انڈرپاسز کا کیچڑ صاف کریں میں دورہ کروں گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل سے بارش کی نئے سپیل کا بتایا گیا ہے،  جن علاقوں میں بارش سے مسائل ہوئے وہاں مشینری اور عملہ تعینات کریں۔ چیف سیکرٹری نے  اجلاس میں بتایا کہ ای بی ایم کازوے کو ٹھیک کیا گیا ہے اب گاڑیاں چل رہی ہیں،  کورنگی کراسنگ کاز وے پر کام ہو رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو 15 پمپ موجود ہیں وہ فوراً لگائیں،  پمپس شاہین کمپلیکس، قیوم آباد، اردو یونیورسٹی اور دیگر ضروری مقامات پر لگائیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article