ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کا بل قومی اسمبلی میں منظور

Must read



ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کا بل قومی اسمبلی میں منظور

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کے اسعمال کے خاتمے کا بل منظور کرلیا ۔

وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  سمند رپار پاکستانی  ملک کا اثاثہ ہیں ،  ووٹنگ مشین سے متعلق مختلف جماعتوں کو تحفظات ہیں ،  گزشتہ  حکومت نے ای وی ایم سے متعلق فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا،  ای وی ایم کے ذریعے ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کرانا ممکن نہیں ۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ای وی ایم کا بل بلڈوز کیا تھا ، الیکشن ریفارمز کی آڑ میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر ای وی ایم  کا کہا گیا ،  2018  کے انتخابات میں کچھ کمی بیشی رہ گئی تھی جسے  دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ الیکشن کمیشن  نے واضح کیا کہ ای وی ایم سے الیکشن نہیں ہوسکتا ، اوور سیز  پاکستانیوں سے ان کا ووٹ کا حق نہیں لیا جا رہا نہ ہی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا میں بل پر اعتراضات اتھائے گئے تھے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیالیکشن





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article