اے این پی نے شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے انکار کردیا

Must read


اے این پی نے شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے انکار کردیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز شریف حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ان کے ساتھ عمرے پر جانے سے انکار کردیا۔

اے این پی کے پارلیمانی لیڈر امیر حیدر ہوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا “عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے ساتھ سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی،وزیراعظم کی جانب سے قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایت نہیں ۔”

انہوں نے مزید کہا “دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، پہلے بھی ادا کئے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری طور پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے نہیں جائیں گے،امید ہے نئی حکومت اسی طرح قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی لیڈرشپ کو اعتماد میں لے گی ۔”

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article