بجلی کا زور دار جھٹکا 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

Must read



بجلی کا زور دار جھٹکا، 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کو حکومت کی جانب سے بجلی کا زور دار جھٹکا دے دیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سات  روپے 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں سات روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل  اوسط ٹیرف 16.91 روپے  تھا۔ حالیہ اضافے کے بعد  بجلی کا نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ ہوگیا ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھانے کی وجہ نیپرا کی جانب سے یہ دی گئی ہے کہ روپے کی قدر کم ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے،کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے تخمینہ ہے۔مالی سال 23-2022 کے لیے نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپےفی یونٹ تعین کیا ہے، ڈسکوز کے ریونیو کا تخمینہ تقریباً 2805 ارب روپے متوقع ہے، ڈسکوز کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز  13.46 سےکم کرکے 11.70 فیصد کردیے ہیں۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیبزنس





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article