اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 775 میگاواٹ تک پہنچ گیا ، مختلف علاقون میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 26 ہزار 775 میگاواٹ ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد ریجن میں 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔
دوسری جانب شدید گرمی میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام بری طرح خوار ہونے لگے ، گھروں میں پانی کی قلت کے باعث عوام بوند بوند کو ترس گئے ۔