بلدياتی انتخابات:خیبر پختونخوا کےعوام کا کپتان پر اعتماد کااظہار

Must read

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کرلی۔

بلدياتی انتخابات:خیبر پختونخوا کےعوام کا کپتان پر اعتماد کااظہار
بلدياتی انتخابات:خیبر پختونخوا کےعوام کا کپتان پر اعتماد کااظہار

دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع کے65 تحصیلوں میں پولنگ ہوئی جن میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں شامل ہیں۔

ان اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد ایک ہزار 830 ہے۔ کُل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 80 لاکھ 57 ہزار 474 جبکہ اس میں مرد ووٹرز 44 لاکھ 89 ہزار 771 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 67 ہزار 703 ہے۔

اب تک کے غیرختمی اور غیر سرکاری نتائج

دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ غير حتمی نتائج کے مطابق 58 تحصيل کونسلز کی نشستوں پر تحريک انصاف کے 25 اميدواروں نے کاميابی حاصل کی۔ جے يو آئی نے 9 اور آزاد اميدوار 8 نشستوں پر کامياب ہوئے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 6،جماعت اسلامی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی کو 2 نشستوں پرکامیابی ملی۔ پيپلز پارٹی صرف ايک نشست پر کامياب ہوسکی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خزانہ کے پی تیمور خان جھگڑا نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 32 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والے غداروں کو عوام نے مسترد کر دیا۔ یہ غداروں کیلئے پیشگی انتباہ ہے کہ حلقوں میں کیا چیز ان کی منتظر ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے مکمل نتائج

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع میں 66 تحصیل نشستوں کےلیے پولنگ گرشتہ سال 19 دسمبر کو ہوئی تھی۔ پہلے مرحلے میں جے یو آئی (ف) نے سب سے زیادہ 23 نشستیں جیت لیے تھے جبکہ تحریک انصاف 19 نشستوں کے ساتھ دوسرے ، 9 آزاد امیدوار تیسرے ، اے این پی 7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے، مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی اور تحریک اصلاحات نے 2،2 نشستیں حاصل کیں تھیں۔

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article