بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

Must read



بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ، غیر حتمی …

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے  32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے ،   آزاد امیدواروں نے اب تک  1145 نشستیں حاصل کر لی ہیں ۔ 

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق بلوچستان کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں  جماعتوں کے بجائے افراد کو ترجیح دی اور  غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  1145  آزاد امیدوار  اب تک کامیاب ہو چکے ہیں  جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جمعیت علمائے اسلا کو  132 ، بلوچستان عوامی پارٹی کو 72 ، پشتونخوا میپ کو 65 ، نیشنل پارٹی کو  38 ، پیپلزپارٹی کو 35 نشستوں پر کامیابی ملی ۔

غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  اب تک  پاکستان تحریک انصاف کو 10 ، مسلم لیگ (ن) کو جبکہ بی این پی مینگل کو  20 نشستوں پر کامیابی ملی  ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیالیکشنعلاقائیبلوچستان





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article