بیوی کو رعب دکھانے والا اکثر باہر گھٹنے ٹیک دیتا ہے بشریٰ بیگم جیسا کھانا کوئی نہیں بناتا

Must read


“بیوی کو رعب دکھانے والا اکثر باہر گھٹنے ٹیک دیتا ہے، بشریٰ بیگم جیسا کھانا …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جو شخص بیوی کو رعب دکھاتا ہے وہ اکثر باہر جا کر گھٹنے ٹیک دیتا ہے، بشریٰ بیگم بہت اچھا کھانا بناتی ہیں، ان کے ہاتھ کے بنے ہوئے کھانے جیسا کھانا کبھی نہیں کھایا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ  اصل آدمی وہ ہوتا ہے جو بیوی کے سامنے بیشک گھٹنے ٹیک دے لیکن باہر جا کر کھڑا ہو جائے۔ اُس سے زیادہ بیوقوف آدمی ہے ہی نہیں جو گھر کے اندر اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں بیوی خوش ہے تو آپ کی زندگی میں خوشی ہے،اگر وہاں مسئلہ آ جاتا ہے تو اس سے بڑا عذاب کوئی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دنیا بھر کے طرح طرح کے کھانے کھائے ہیں لیکن دیسی کھانے ان کے پسندیدہ ترین ہیں۔ بطور وزیر اعظم انہوں نے سات سے آٹھ دفعہ ہی باہر کا کھانا کھایا ہوگا، ان کی کوشش ہوتی تھی کہ گھر کا کھانا کھائیں۔ بشریٰ بیگم بہت اچھا کھانا بناتی ہیں، کھانا پکانے میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article