بیہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Must read


“بیہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے” مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو آڑے …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کمرشل فلائٹ میں ذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں، فواد چوہدری کو صحافیوں کے خلاف بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

 سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹویٹ کے جواب میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے  کہا کہ ایک سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے،فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے، ٹویٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر نہیں جا رہے ، وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر  اپنے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں ، شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دس سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ  سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں، میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا اس لیے  عمران صاحب نے چار سال اپنے شَر سے میڈیا کو اُس کا خوب بدلہ دیا،  اقتدار میں تھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کراتے ،صحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے، اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں، صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹویٹ چلاتے ہیں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا “جب عمران خان نے سرکاری اخراجات میں کمی کی پالیسی اپنائی تھی تو بہت سارے صحافیوں نے اس کا مذاق بنایااب سعودی عرب کے دورے میں پوراجہاز لے جایا جا رہا ہے جس میں وہ صحافی جن پر وزیر اعظم ہاؤس کے کھابے کھل چکے ہیں وہ اللہ سے گناہ بخشوانےجائیں گے لیکن سرکاری خرچ پر، کیا یہ عمل شرعی ہے؟”

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article