ترین گروپ نے جہانگیر ترین کو عمران خان سے کیا پالیسی اپنا نے کا مشورہ دیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

Must read


ترین گروپ نے جہانگیر ترین کو عمران خان سے کیا پالیسی اپنا نے کا مشورہ دیا ؟ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترین گروپ کے اراکین نے جہانگیر ترین کو کھل کر عمران خان کو بے نقاب کرنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہناتھا کہ آئندہ ہفتے ترین گروپ کا لاہور میں اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس میں سیاسی فیصلے ، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، ترین گروپ سیاست میں فعال کردار ادا کر رہاہے۔جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے اور آئندہ ہفتے سیاسی سرگرمیاں شروع کر دیں گے ۔ جہانگیر ترین کی قیادت میں گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی پی ٹی آئی کے لیے بہت جدوجہد ہے، دونوں 11 سال  قبل پارٹی میں آئے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر چینی کمیشن بنانے پر اختلافات شروع ہوئے جب کہ علیم خان نے دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی لے لی اور اس کو قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے لیے کرپشن اہمیت نہیں رکھتی اس لیے یہ لوگ( ن) لیگ کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے ۔اگر ان دونوں افراد کا میرا والا نظریہ ہوتا تو آج میرے ساتھ ہوتے۔علیم خان پر نیب کے بھی کیسز تھے جب کہ ان کا نام پنڈورا باکس میں بھی آیا تھا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article