اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترین گروپ کو مرکز میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، عون چودھری کو وزیر اعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق عون چودھری کو وزیر اعظم کا مشیر بنانے کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے ۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے عون چودھری ماضی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھی قریبی ساتھی سمجھے جاتے رہے ہیں ۔