ترین گروپ کو وزارتوں کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دئیے جانے کا امکان 

Must read


ترین گروپ کو وزارتوں کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دئیے جانے کا امکان 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز عہدے کا حلف لینے کے بعد جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی ، ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

نجی ٹی وی” اے آر وائی” کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  ترین گروپ کو وزارتوں کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دئیے جانےکا بھی امکان ہے ۔

جہانگیر ترین  سے ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پرویز الٰہی نے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ،  پی ٹی آئی کے گورنر نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا ، یہ مذاق آئین کا نہیں ، پاکستان اور پنجاب کے عوام کا اڑایا گیا ہے ۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے  کہا کہ صوبے کی بہتری کیلئے میرے  گروپ کا تعاون آپ کے ساتھ ہے ، مل کر پنجاب کے عوام کی خدمت کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article