جامعہ کراچی دھماکہ  ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

Must read


جامعہ کراچی دھماکہ،  ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جامعہ کراچی  میں وین دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یہ رپورٹ بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی جانب سےتیار کی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ دھماکے کی جگہ سے  حملہ آور خاتون کے برقعے کے ٹکڑے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ نے بھی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ ڈی آئی جی کی رپورٹ کے مطابق ایک بج کر 55 منٹ پر گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے جب کہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں دو رینجرز اہلکار شامل ہیں۔ واقعہ اس وقت ہوا جب گاڑی یونیورسٹی ہاسٹل سے انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہو رہی تھی، گاڑی کو پاکستان رینجرز کے جوان سکواڈ کر رہے تھے۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیسندھکراچی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article