جانوروں کی طرح   قصابوں کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کرنےلگےموسمی قصائیوں کے نخرے عروج پر

Must read


جانوروں کی طرح   قصابوں کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کرنےلگے،موسمی قصائیوں کے …

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)عید قریب آتے ہی قصابوں کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے، تجربہ کار قصائی نایاب، جبکہ عارضی اور موسمی قصائی بھی ہزاروں روپے کے ریٹ کے ساتھ میدان میں آگئے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ قربانی کے لیے گزشتہ برسوں کی نسبت اس سال آرڈرز کی تعداد کم ہیں، تاہم قصابوں نے اپنے ریٹس کم نہ کیے۔ تجربہ کار قصاب عید کے پہلے روز بکرے، چھترے اور دنبے کی قربانی کے 10 سے12ہزار مانگ رہے ہیں جبکہ دوسرے روز 6000سے 7000اور عید کے تیسرے روز قصاب قربانی کے 5000سے 5500ریٹس لگا رہے ہیں عید کے پہلے روز گائے اور بچھڑے کی قربانی کے 25سے30ہزار روپے، دوسرے روز 15 سے 20 ہزار اور تیسرے روز 10 سے 15 ہزار روپے مانگ رہے ہیں پہلے روز اونٹ کی قربانی کے 30 سے 40 ہزار، دوسرے روز 25 سے 30 ہزار اور تیسرے روز 20 سے 25 ہزار مانگے جا رہے ہیں قصابوں کے منہ مانگے دام کا توڑ کرنے کے لیے بہت سے شہری عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کرنے کا سوچ رہے ہیں اس طرح عارضی قصابوں کا کہنا ہے کہ اس سال قربانی کے جانور مہنگے ہونے کے باعث آڈر بھی کم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عید قرباں پر قصابوں کے ریٹس بھی مقرر کرے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article