اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جب کہا جائے گا ہم الیکشن کرا دیں گے ، حلقہ بندیوں سےمتعلق ابتدائی فہرستیں جاری کی جاچکی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کےمطابق ذمہ داریاں اداکرتارہےگا، الیکشن کمیشن بغیرکسی خوف اپناکام جاری رکھےگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف و خطر کرتا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، اگر کوئی فیصلوں سے ناراض ہوتا ہے تو یہ اس کا مسئلہ ہے ، سب ہمارے دوست ہیں ، ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کیلئےاپناکام جاری رکھےہوئےہیں۔