جس بندے کاالیکشن ہی نہیں ہوا اسے وزیر اعلیٰ کس نے مان لیا سپیکر پنجاب اسمبلی 

Must read


جس بندے کاالیکشن ہی نہیں ہوا اسے وزیر اعلیٰ کس نے مان لیا ، سپیکر پنجاب …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ  جس بندے کا الیکشن ہوا ہی نہیں اسے وزیر اعلیٰ کس نےمان لیا ، صوبے میں آئینی بحران آگیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی کے ذہن میں سوال ہے ، وزیر اعلیٰ کا الیکشن متنازعہ نہیں ہے  بلکہ یہ ہوا ہی نہیں ہے ،  دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں پولیس نہیں آتی  ،حمزہ کے  کہنے پر مجھ پر تشدد کیاگیا۔میں امیدوار تھا مجھ پر تشدد کیا گیا، الیکشن ہمیشہ ہاؤس کے اندر ہوتا ہے ، وزیر اعلیٰ کا انتخاب گیلری سے نہیں کیا جا سکتا۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ  چیف سیکرٹری کے ساتھ ٹینٹ والے آئے اور گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیا ،  عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہی نہیں ہوا ، آج بھی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے ، ہم ساری رات کھڑے رہے مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، سارے اداروں  کا بیرہ غرق کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article