اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ جومقدمات عمران خان یا پی ٹی آئی کیخلاف دائرہوئے وہ مقرر نہیں کیے گئے،رجسٹرارسپریم کورٹ نےعمران خان اورپارٹی کےمقدمات فوری مقررکرائے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں جسٹس فائزعیسیٰ کی جانب سے رجسٹرار کورٹ کےسیکرٹری جوڈیشل کمیشن ہونے پراعتراض اٹھایا گیا ، کہا گیا کہ رجسٹرارسپریم کورٹ سرکاری ملازم ہے،وزیراعظم ہاؤس سے تقرر ہوا،رجسٹرارنےدیگرقابل افسران کی اہلیت پرسوال اٹھایا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس ان کیمرہ ہونے پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس ان کیمرہ نہیں ہونا چاہیے، ججز تقرری کیلئے اجلاس سے متعلق عوام کو علم ہونا چاہئے ۔