جیلوں میں قید غریب اور لاوارث قیدی قربانی کا گوشت کھانے سے محروم رہیں گے

Must read


جیلوں میں قید غریب اور لاوارث قیدی قربانی کا گوشت کھانے سے محروم رہیں گے

  

 لاہور (کرائم رپورٹر) عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کی جیلوں میں قید غریب اور لاوارث قیدی، حوالاتی قربانی کا گوشت کھانے سے محروم رہیں گے کیونکہ جیلوں میں قربانی کے جانورذبح نہیں کیے جاتے، البتہ گوشت کے شوقین قیدی گھر سے پکا ہوا گوشت منگواسکتے ہیں، جیل انتظامیہ کی جانب سے سپیشل چکن پلاؤ اورحلوہ فراہم کیا جائے گا،واضح رہے سرکاری چھٹیوں کے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں میں ملاقات پر پابندی رہے گی،گھر سے آنیوالا کھانا قیدیوں اور حوالاتیوں تک پہنچانے کیلئے جیل کا عملہ صبح 10بجے سے سہ پہر4بجے تک ڈیوٹی پر موجودہے گا،آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ اور ان کے تمام ڈی آئی جی صاحبان جیلوں میں اپنے عملے کے ہمراہ نماز عید ادا کریں گے جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ جیلوں میں سپیشل مینو کے مطابق قیدیوں اور حوالاتیوں میں کھانا تقسیم کروائیں گے۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article