حمزہ شہباز کی درخواست میں مسلم لیگ(ق) کی فریق بننے کی درخواست خارج 

Must read


حمزہ شہباز کی درخواست میں مسلم لیگ(ق) کی فریق بننے کی درخواست خارج 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حمزہ شہباز کی درخواست میں مسلم لیگ (ق) کی فریق بننےکی درخواست خارج کر دی گئی ،  لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست میں مسلم لیگ (ق) کی فریق بننے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،  چیف جسٹس لاہو ر ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ یہ کیا درخواست ہے ۔ وکیل مسلم لیگ (ق) نے  کہا کہ  وزیر اعلیٰ کاانتخاب درست نہیں تھا ،۔ چیف جسٹس نے استفسار  کیا کہ معاملہ صرف اتنا ہے کہ گورنر کیا کہتے ہیں ؟،  اسمبلی میں کیا ہوا اور کیا نہیں ہوا یہ دیکھنا عدالت کا کام نہیں ۔

چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ق) کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حلف سے آپ کا تعلق تو نہیں ہے ،دیکھنا ہے ڈپٹی سپیکر نے گورنر کو حلف کے لیے مطلع کیا ہے یا نہیں ، ڈپٹی  سپیکر کے اطلاع دینے پر گورنر کا کیا موقف ہے ؟  ، عدالتی خلاف ورزی کا معاملہ آئے گا تو تب دیکھیں گے۔

مسلم لیگ (ق) کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی جس کے بعد درخواست خارج کر دی گئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article