حمزہ لاری کی ہدایت کاری کے ساتھ ویوو X80 پر بنائی گئی شارٹ فلم امتحان پاکستان میں ریلیزکردی گئی

Must read



حمزہ لاری کی ہدایت کاری کے ساتھ ویوو X80 پر بنائی گئی شارٹ فلم “امتحان” …

سمارٹ فون کی عالمی انڈسٹری میں صف اوّل کی کمپنی ویوو نے حال ہی میں ویوو X80کے نام سے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروایا ہے۔X80  کی لانچ کے ساتھ ہی ویوو نے اپنی “Stories. Redefined.” کی تھیم کے تحت ایک مہم کا بھی اعلان کیا۔ اس سلسلے میں ویوو نے سمارٹ فونز کے ذریعےسکرین پر کہانی سنانے کے فن کو عروج دینے کے لیے معروف فلم سازحمزہ لاری کے ساتھ شراکت بھی کی۔X80  کی لانچ کے ساتھ ویوو نے آج “امتحان” کے نام سے  مکمل طور پر  X80 پر بنائی گئی مختصر فلم اپنےآفیشل میڈیاچینلزپرریلیز کردی ہے۔

اس مہم کے دوران ویوو نے پاکستان بھر کے لوگوں کو اپنی کہانیاں شیئر کرنے کی دعوت بھی دی تھی۔جبکہ تمام کہانیاں شاندار تھیں،پاکستان کےمشہوراداکار، لکھاری اورہدایتکاراحسن رحیم نے انتہائی متعلقہ اور دل کو چھولینے والی کہانی کا انتخاب کیا اور اسے ناظرین کے لیے دستاویزی شکل میں بہتر بنایا۔ پھر حمزہ لاری نے ویووX80 کے ساتھاس  کہانی کو حقیقت میں تشکیل کیا۔

سمارٹ فون کے ذریعےفلم بنانے کے اپنے تجربے اور ویووX80 کے کیمرہ فیچرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ لاری کا کہناہے  کہ “فلم سازی کے اس پروجیکٹ کے لیےویوو کے ساتھ شراکت داری انتہائی خوشی کی بات ہے۔ X80 خواہش مند اور پیشہ ور ویڈیو گرافرز کے لیے واقعی ایک شاندار سمارٹ فون ہے۔ شوٹنگ کے دوران میں مختلف فیچرز، فلٹرز اور لائٹنگ کو مسلسل ایکسپلور کرتا رہا۔ مجھے ڈیوائس کی یوزر فرینڈلینس بہت پسندآئی۔ ایک فلم ساز کے طور پر، میں نے ویووX80 کی بدولت شوٹنگ کے تخلیقی اور تکنیکی عمل دونوں کا لطف اٹھایا۔ ایک اور متاثر کن تفصیل ویوو کیZEISS کے ساتھ باصلاحیتشراکت داری ہے۔ ویوو سمارٹ فونز اپنے کیمرے کی استعداد کے لیے مشہور ہیں لیکنZEISS پروفیشنل امیجنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صارفین پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کا مزید بہترین تجربہ حاصل کرسکیں۔”

ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹیجی محمد زُہیر چوہان کا اس موقع پر کہنا ہے کہ ” حمزہ لاری جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ شراکت داری ایک اعزاز کی بات ہے۔حمزہ  کی تخلیقی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کا پورے عمل میں اتنا پرجوش رہنے نے اس فلم کی کامیابی میں بہترین کردار رہا ہے۔ایک ٹیم کے طور پر، ہمیں پروفیشنل کیمرے کی صلاحیتوں کے حاملX80 کو پاکستانی مارکیٹ میں لانے پربہت فخر ہے۔ہم امیدکرتےہیں کہ یہ شارٹ فلم ویوو فینز کو پسند آئے گی اور “Stories. Redefined.” آج کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کا تعاقب کرنے کی ترغیب دے گی کیونکہ اگر اسمارٹ فون اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ فوٹو گرافی کی صلاحیتوں کے ساتھ تیار ہو سکتا ہے تو سب کچھ ممکن ہے۔”

مکمل طور پر ویوو X80پر بنائی گئی یہ شارٹ فلم اب ویوو پاکستان کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر اسٹریم کے لیے دستیاب ہے۔ فلم دیکھ کرکمینٹس کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

مزید :

تفریحاہم خبریں





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article