اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حنیف عباسی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست حنیف عباسی کے استعفے کے باعث غیر موثر ہونے کی بناء پر خارج کر دی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی حنیف عباسی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حنیف عباسی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ حنیف عباسی نے یہ تو بہت با عزت عمل کیا۔
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔