حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

Must read



حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور  اپوزیشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد اب تحریک انصاف کا دھرنا نہیں  بلکہ صرف جلسہ ہو گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے مابین  صبح دس بجے سے دوپہر دیڑھ بجے تک مذاکرات ہوئے  جس کے بعد طے پایا کہ  پی ٹی آئی جلسہ کرے گی اور واپس چلے جائے گی ۔سینئر تجزیہ نگار کامران شاہد نے کہا کہ  معاملے کے حل کیلئے  سٹیبلشمنٹ  نے اہم کردار ادا کیا اور ملکی مفاد کیلئے دونوں جماعتوں کا ڈائیلاگ کرایا ۔  یہ ایک نا ممکن ٹاسک تھا جسے سٹیبلشمنٹ نے کامیاب بنایا ۔   حکومت کی جانب سے  ایاز صادق ، یوسف رضا گیلانی اور اسعد الرحمان تھے ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور  پرویز خٹک شامل تھے ۔

کامران شاہد نے کہا کہ  سابق صورت حال میں پاکستان کانقصان ہو رہا تھا ، ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے کارکن تھے اور دوسری طرف باوردی اہلکار مگر دونوں ہی پاکستان کے سپوت تھے، معاہدے طے پانے کے بعد اب کوئی  دھینگا مشتی ، کوئی  لڑائی ہنگامہ اور لاٹھی چارج نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سڑکوں سے کنٹینر ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریںقومیBreaking News





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article