حکومت کب تیل بجلی مہنگی کرے گی؟آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کر ادی

Must read



حکومت کب تیل ،بجلی مہنگی کرے گی؟آئی ایم ایف کو یقین دہانی بھی کر ادی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو رواں ہفتے ہی بجلی و تیل پر سبسڈی میں خاطر خواہ کمی کی یقین دہانی کرادی ہے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج تکنیکی مذاکرات کا تیسرا دور ہوا اور دوحہ میں چھٹی کے باوجود مذاکرات جاری رہے ،پاکستانی وفد سیکرٹری خزانہ کی قیادت میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا ہے اور 3دن کے مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستانی وفد نے معیشت کی صورتحال اوربجلی وگیس کے نرخوں پر اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے، پاکستان بجلی وگیس پر سبسڈی کے مکمل خاتمے کے بجائے قسطوں میں اس کا خاتمہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیر سے پہلے بجلی و تیل پرسبسڈی میں خاطرخواہ کمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جب کہ آئی ایم ایف کو بجلی بنانے کے کارخانوں کی نجکاری کا پروگرام بھی دیا گیا ہے, حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا شیڈول بھی آئی ایم ایف کو دکھایا گیا ہے اور پالیسی ریٹ میں مزید اضافے سے متعلق پاکستان نے رعایت مانگی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ پہلے سے ہی زیادہ پالیسی ریٹ میں مزید اضافے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article