خوف ہےاسلام آبادلانگ مارچ خونی ہوگاسربراہ عوامی مسلم لیگ 

Must read


خوف ہےاسلام آبادلانگ مارچ خونی ہوگا،سربراہ عوامی مسلم لیگ 

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہخوف ہےاسلام آبادلانگ مارچ خونی ہوگا، حالات خراب ہیں،معاملےکا31مئی تک حل نکالیں، لانگ مارچ کی ریلی کوخونی بنانےکی سازش ہورہی ہے،انٹرنیشنل سازش کے تحت سامراج کے جوتے چاٹنے والوں کو آگے لایا گیا  اب انٹرنیشنل سازش کا رخ فوج کی   جان موڑا جا رہا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  یہ سازش بہت خوفناک ہے ، میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں ،  گلی محلوں میں حالات خراب ہو گئے ہیں ، لڑائیاں ہونے لگی ہیں،لال حویلی شہداکامحلہ ہے، میں کسی اجرتی قاتل سےنہیں ڈرتا، بعض لوگ لانگ مارچ میں اپنےآپ کوآگ لگاناچاہتےہیں، حالات کوٹھنڈا رکھناچاہتاہوں ،میں حالات کو ٹھنڈا رکھنا چاہتا ہوں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  رانا ثناء اللہ ا کو آصف زراری نے  لگایا ہے تا کہ پنجاب میں گند ہو ،  میرے خلاف اتنے تھانوں میں مقدمات ہیں  بتائیں کہاں گرفتاری دوں ؟۔31 مئی سے قبل 90 روز میں  انتخابات کرانے کا اعلان کیا جائے تو عمران خان کو منانا میرا کام ہے ، سیات ہاتھوں سے نکلتی جا رہی ہے ، آپ کے پاس 30 دنوں تک وقت ہے ، ہو سکتا ہے لانگ مارچ کا اعلان ہو ، یہ  30 دن بہت اہم ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جو لوگ 20،20 کروڑ میں بکے وہ اپنے حلقوں کی مسجد میں نماز پڑھنے نہیں گئے ،  جس ملک میں منشیات فروش وزیر داخلہ ہو گیا کیا وہاں امن ہو گا ، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بیچ بچاو کیلئے آگے آئیں،یہ فضا غیرملکی طاقتوں کے ٹاؤٹوں کے ذریعے بنائی جارہی ہے،جس پر 40ارب کا فرد جرم ہو وہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے،یہ ثابت ہوگیا ہے کہ لوگ ان کے چہروں سے نفرت کرتے ہیں ،شیخ عابد شیر علی کے والد نے رانا ثنا اللہ پر قتل کا الزام لگایا،رانا ثنا اللہ صاحب بتائیں کس شہر میں آکر میں گرفتاری دوں۔ 

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article