خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

Must read


خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا اعلان کردیا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کل 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کرلیا۔

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

مزید :

علاقائیخیبرپختون خواہپشاوراہم خبریںقومیماحولیاتRamadanRamadan News





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article