لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ حکومت نے درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 5 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔
درجہ دوم کے گھی کی قیمت 497 سےبڑھ کر 502 روپےفی کلوہوگئی ، درجہ دوم کےکوکنگ آئل کی قیمت 508 سےبڑھاکر 518 روپےفی لٹرمقرر کر دی گئی ہے ۔