دعا زہرہ ٹریس ہو گئی ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی تصدیق کر دی 

Must read


دعا زہرہ ٹریس ہو گئی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی تصدیق کر دی 

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے لا پتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو دس روز بعد ٹریس کرلیا  گیا جس کی تصدیق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی کر  دی۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ دعا زہرہ ٹریس ہو گئی ہے ، لا پتہ بچیوں کے کیسز کو دیکھ رہے ہیں ۔  پولیس کے مطابق دعا زہرہ لاہور میں ٹریس ہوئی ہے ۔

ادھر لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ   دعا زہرہ ابھی نہیں ملی  فی الحال  اس کے نکاح کی کاپی ملی ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کا نکاح مزنگ روڈ  میں مدرسے میں ہوا ہے ،  نکاح نامہ کے مطابق لڑکے کا نام ظہیر ہے اور  وہ رائیونڈ  کا رہائشی ہے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق فی الحال  دعا زہرہ تحویل میں نہیں آئی  البتہ نکاح  نامے پر تصویر دعا زہرہ کی ہے ۔  نکاح نامے پر دعا زہرہ کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے  لیکن شناختی کارڈ نمبر  نہیں لکھا گیا۔

مزید :

اہم خبریںقومی





Source link

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article