کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آج دن کے آغاز پر ہی ڈالر نے اونچی چھلانگ لگائی اور روپے کی پہنچ سے مزید 34 پیسے دور ہو گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 189 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ۔