دوسرا ون ڈے ،پاکستان کا آسٹریلیا کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Must read

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرا ون ڈے ،پاکستان کا آسٹریلیا کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔آؤٹ آف فارم حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی انجری کی وجہ سے پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم نے 88 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق نے سنچری اور بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی تاہم یہ دونوں کھلاڑی بھی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہیں کرواسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، مچل سویپسن اور ٹریوس ہیڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شون ایبٹ اور ناتھن ایلس نے ایک ایک شکار کیا جبکہ ٹریوس ہیڈ کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا تھا، انہوں نے جارحانہ سنچری بھی اسکور کی تھی۔

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest article